تربیلا ڈیم میں پانی ڈیڈ لیول تک پہنچ گیا ،ْارسا

اتوار 6 مئی 2018 14:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) ارسا نے کہا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی ڈیڈ لیول تک پہنچ گیا ہے ،ْ دریائوں میں پانی کی آمد ایک لاکھ 3ہزار 900کیوسک ہے ،ْ دریائوں سے پانی کا اخراج ایک لاکھ 21ہزار 800کیوسک ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان ارسا کے مطابق دریائوں میں پانی کی آمد ایک لاکھ 3ہزار 900کیوسک ہے ،ْ دریائوں سے پانی کا اخراج ایک لاکھ 21ہزار 800کیوسک ہے ،ْ ڈیمو ں میں پانی کا ذخیرہ 3لاکھ 90ہزارایکڑ فٹ ہے ۔پنجاب کو ساڑھے 67ہزار کیوسک اور سندھ کو 45ہزار کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے ،ْ بلوچستان کو 5ہزار 900کیوسک اور کے پی کو 3ہزار ایک سو کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔مجموعی طور پر پنجاب اور سندھ کو پانی کی 37 فیصد قلت کاسامنا ہے۔