مزید تین چار دن اسپتال میں رکنا پڑیگا ،ْ نعیم بخاری

اتوار مئی 14:20

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری نے کہا ہے کہ ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے تاہم ابھی مزید تین چار دن اسپتال میں رکنا پڑے گا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور سینئر قانون دان برطانوی دارالحکومت لندن میں زیر زمین اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر گرنے سے زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیاجہاں ڈاکٹرز نے اٴْن کی حالت خطرے سے باہر بتاتے ہوئے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کرلیا،ان کے سر اور پسلیوں میں چوٹیں آئیں تھیں۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تکلیف ہے لیکن وہ پہلے سے بہتر ہیں ۔۔نعیم بخاری نے اپنی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے ۔