بورے والا ،ْتھانہ فتح شاہ کے علاقے جوئیہ بنگلہ میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک

ْمرنے والوں کی شناخت یاسرڈوگر، معراج مہل ساہوکا اور بوٹا سکھیرا کے نام سے ہوئی ہے ،ْرپورٹ

اتوار 6 مئی 2018 14:20

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) تھانہ فتح شاہ کے علاقے جوئیہ بنگلہ میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔اطلاعا ت کے مطابق بورے والا کے تھانہ فتح شاہ کے علاقے جوئیہ بنگلا میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق مقابلے میں ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ مرنے والوں کی شناخت یاسرڈوگر، معراج مہل ساہوکا اور بوٹا سکھیرا کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق ہلاک ملزمان اغوا برائے تاوان اور قتل میں ملوث تھے۔ ہلاک ملزمان نے گزشتہ روز سی آئی اے پولیس کے کانسٹیبل اور ایک وکیل کو تاوان نہ ملنے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔