ناسا نے ان سائٹ نامی خلائی جہاز کو مریخ کے لیے روانہ کر دیا

ان سائٹ چھ ماہ میں مریخ پر پہنچتے گااورس سرخ سیارے کے بارے میں تفصیلات اکھٹی کرے گا

اتوار 6 مئی 2018 14:30

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء)امریکی خلائی ادارے ناسا نے ان سائٹ نامی خلائی جہاز کو مریخ کے لیے روانہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ناسا نے بتایا کہ اس خلائی جہاز نے اٹلس نامی ایک راکٹ کی مدد سے مقامی وقت کے مطابق صبح سات بج کر پانچ منٹ پر اپنا سفر شروع کیا۔ ان سائٹ چھ ماہ بعد 26 نومبر کو مریخ پر پہنچتے ہوئے اس سرخ سیارے کے بارے میں تفصیلات اکھٹی کرے گا۔ 650 ملین یورو کی لاگت کا یہ مشن دو سال تک جاری رہے گا۔