ْاسرائیل نے سلامتی کونسل کی غیرمستقل رکنیت کے حصول کا فیصلہ موخر کردیا،جرمنی کی راہ ہموار

اتوار 6 مئی 2018 14:30

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جرمنی کی رکنیت اب تقریباً یقینی ہو گئی ہے۔جرمن ریڈیو کے مطابق اسرائیل نے سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت کے لیے دی جانے والی اپنی درخواست واپس لے لی ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر نے بتایا کہ رکنیت کے حصول کا فیصلہ فی الحال مؤخر کر دیا گیا ہے۔ اس طرح اب سلامتی کونسل میں خالی ہونے والی دو نشستوں کے لیے جرمنی اور بیلجیم ہی امیداوار ہیں۔ جرمنی اس سے قبل 2011ء اور 2012ء میں سلامتی کونسل کا رکن رہ چکا ہے۔