چیچہ وطنی ، بورڈامتحانات میں پوزیشن لینے والے کالجز کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام

اتوار 6 مئی 2018 14:30

چیچہ وطنی۔6 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال کے امتحانات میں پوزیشن لینے والے کالجز کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں انہیں اعزازی سرٹیفکیٹس اور چیکس دیئے گئے ۔تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن میاں جمیل احمد تھے جبکہ کنٹرولر امتحانات قاضی عبدالناصر بھی تقریب میں موجود تھے ۔

(جاری ہے)

میاں جمیل احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ معیاری تعلیم کے فروغ میں نجی شعبے کا اہم کردار ہے اور انہیں چاہیے کہ وہ اساتذہ کی پیشہ ورانہ تر بیت کو بھی یقینی بنائیں تاکہ طلبہ و طالبات کی مناسب تربیت ممکن ہو سکے ۔بورڈ میں عمدہ کارکردگی پر ڈائریکٹر ایجوکیٹرز سکول اینڈ کالج رانا سہیل نثار نے مہمان خصوصی سے سپیشل انعام وصول کیا ۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے اس کامیابی کو اساتذہ اور سٹوڈنٹس کی محنت کا ثمر قرار دیا اور اور امیدظاہر کی کہ آئندہ بھی ان کا ادارہ ایسی کامیابیاں حاصل کرتا رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :