موسیقار نوشاد علی کی 12 ویں برسی اتوارکے روز منائی گئی

اتوار 6 مئی 2018 14:30

لاہور۔6 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) برصغیر پاک و ہند کے عظیم موسیقار نوشاد علی کی 12 ویں برسی گزشتہ اتوارکے روز ان کے مداحوںنے منائی‘ موسیقار نوشاد علی 25 دسمبر 1919ء کو دہلی میں پیداہوئے‘ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1937ء میں فلم پریم نگر کے گانوں کی دھنیں ترتیب دیکر کر دیا جسے زیادہ پذیرائی نہ ملی لیکن 1944ء میں بننے والی فلم رتن کی موسیقی نے تہلکہ مچا دیا‘ موسیقار نوشاد علی نے اپنے کیریئر میں کامیاب فلموں میں موسیقی کی دھنیں ترتیب دیں‘ ان فلموں میں رتن‘ انمول گھڑی‘مغل اعظم‘گنگا جمنا‘ دل لگی‘ دلاری‘انداز‘ مدر انڈیا اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :