نسیم وکی کا سٹیج ڈرامہ ’’سامنے والی کھڑکی‘‘ تماثیل فیملی تھیٹر میں شروع ہو گیا

اتوار مئی 14:30

لاہور۔6 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء)اداکار‘ مصنف‘ ہدایتکار نسیم وکی کے سٹیج ڈرامے ’’سامنے والی کھڑکی‘‘ تماثیل فیملی تھیٹر میں نمائش شروع ہو گئی ہے‘ نسیم وکی نے اے پی پی کو بتایا کہ ڈرامے کی کاسٹ میں ملک کے نامور کامیڈین کام کر رہے ہیں جو شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب ہو نگے‘ ڈرامے کی کاسٹ میں نسیم وکی‘ گلفام‘قیصر پیا‘ ناصر چنیوٹی‘طاہر انجم‘ جاوید کوڈو‘ حسنہ جی‘شانزہ‘نگار چوہدری‘اقراء علی سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔