فاٹا میں آج سے تین روزہ پولیو مہم میں کم عمر 9 لاکھ99ہزار بچوں کو پولیوسے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے

اتوار 6 مئی 2018 14:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا )میں تین روزہ پولیو مہم آج سے شروع ہو رہی ہے، پانچ سال سے کم عمر 9 لاکھ99ہزار بچوں کو پولیوسے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اتوارکو فاٹا سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات میں انسداد پولیو تین روزہ مہم آج پیر سے شروع ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 9 لاکھ 99 ہزار بچوںکو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پولیو مہم کے لئے 4ہزار 553 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 4ہزار 168 موبائل اور281 فکسڈ ٹیمیں ان کے ساتھ خدمات سرانجام دیں گے۔ کوآرڈینیٹر فاٹا محمداسلم خان نے کہا ہے کہ پولیو مہم کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پولیو ورکر، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حمایت سے مقررہ ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :