ملکی سیاسی پارٹیاں موجودہ صورت حال میں دشنام طرازی کی سیاست چھوڑ کر عوام کے مسائل اجاگر کریں ‘عزیزالرحمن چن

اتوار 6 مئی 2018 15:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ ملکی سیاسی پارٹیاں موجودہ صورت حال میں دشنام طرازی کی سیاست چھوڑ کر عوام کے مسائل اجاگر کریں اور اپنے انتخابی ایجنڈے میں ان کی فلاح و بہبود پر توجہ دیتے ہوئے ان کا حل پیش کریں تاکہ ووٹروں کو درست فیصلے کرنے میں مدد مل سکے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کو پرامن ،منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن بنانے کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی معاونت سے ایک ضابطہ اخلاق کے اندر رہنا ہوگا تاکہ افرا تفری کا ماحول پید انہ ہو سکے ، عام انتخابات کو انتشار کی بجائے اتحاد اور ملک و قوم کو مزید مضبوط بنانے کا ذریعہ بنانا قومی مفاد میں ہے ، اگر کار کردگی کی بنیاد پر ووٹ ڈالے گئے تو نہ صرف عوام کا جمہوری نظام پر اعتماد بحال ہوگا بلکہ جمہوریت نا قابل تسخیر ہو جائے گی۔