Live Updates

عمران خان کے 11 نکاتی منشور پر تنقید عوام دشمنی ہے ‘ڈاکٹر مراد راس

اتوار 6 مئی 2018 15:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ دھاندلی سے اقتدار میں آنے والے انتخابی منشور دینے سے گریزاں اور تحریک انصاف کی طرف سے سب سے پہلے عوام کے سامنے منشور رکھنے کو ہدف تنقید بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے 11 نکاتی منشور پر تنقید عوام دشمنی ہے جو لوگ تحریک انصاف کے منشور پر تنقید کر رہے ہیں انہیں عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگی حکومت نے عوام کے مسائل میں اضافہ کر دیا ہے اور غربت ختم کرنے کی بجائے غریب مکائو پالیسی پر عمل پیرا ہے ان کے اپنے طلسمی بچے بغیر کچھ کئے بیرون ملک اربوں کے مالک بن چکے ہیں جبکہ ملک و قوم کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں یرغمال بنا رکھا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات