عوام نے اعتماد کیا تو جھنگ میں پھر ترقی کا نیا سفر شروع ہوجائے گا‘راشد ہ یعقوب شیخ

حلقہ کے عوام میرا اثاثہ ہیں ان کے مسائل کے حل کے لئے ہر قدم اٹھائوں گی‘کارکنوں سے خطاب

اتوار 6 مئی 2018 15:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) سابق پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ عوام نے اعتماد کیا تو جھنگ میں پھر ترقی کا نیا سفر شروع ہوجائے گا ،میرا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے ،حلقہ کے عوام میرا اثاثہ ہیں ان کے مسائل کے حل کے لئے ہر قدم اٹھائوں گی۔

(جاری ہے)

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بے روزگاروں کو معاش کی فراہمی ، طالب علموں کو تعلیم کے حصول کے لئے سہولتوں کی فراہمی اور مریضوں کے سستی اور جدید سہولتیں ان کی دہلیز پر پہنچانا میرا مشن ہے ماضی میں بھی تعلیم اور صحت کو فروغ دینے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عوام کی ترقی اور خوشحالی ہی میری سیاست کا مقصد ہے ، سیاست کو عبادت سمجھ کرتی ہوں ، آئندہ انتخاب میں کامیاب ہوکر یہاں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائوں گی، میرا حلقہ میں میرا گھر ہے ۔

متعلقہ عنوان :