وانا بائی پاس بازارکے متاثرین کا مسمار شدہ دکانیں ،گودام،پیٹرول پمپس وغیرہ کا معاوضہ دلانے کیلئے پاک افغان شاہرہ کو کئی گھنٹوں کیلئے بند کرکے احتجاجی مظاہرہ

اتوار 6 مئی 2018 15:00

وانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) وانا بائی پاس بازارکے متاثرین کا مسمار شدہ دکانیں ،گودام،پیٹرول پمپس وغیرہ کے معاوضہ دلانے کیلئے پاک افغان شاہرہ کو کئی گھنٹوں کیلئے بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ہیڈ پولیٹیکل محر ر وانا موقع پر پہنچ کامیاب مذاکرات پر احتجاجی مظاہرہ کے شرکاء کو مظاہرہ ختم کرنے پرراضی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جنوبی وزیرستان ایجنسی کے صدر مقام وانا میں دو سال قبل اپریشن کے دوران سینکڑوں دکانیں ،پیٹرول پمپس ،میڈیکل سٹورز ،برف کارخانے اور سامان سے بھرے گودامز مسمار کردیا جس میں کروڑوں ککا نقصان ہوا اس نقصان سے صرف 136دکاندار نہیں بلکہ ہزاروں محنت کش کے چولہے ٹھنڈے ہوچکے ہیں۔اب متاثرین وانا بائی باس بازار نے اس احتجاجی مظاہرے میں حکومت سے مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین کی ملک سمتلله،ملک محمد خان اور لشتہ میر کرہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بار بار حکام کومعاوضہ کی درکواستیں دیتے رہتے ہیںلیکن ان پر کوئی عمل نہ ہوسکا۔مظاہرین نے و اضح کرتے ہوئے کہا کہ اگر تین دن میں کوئی مثبت جواب نہ ملا تو ہمارے احتجاج کا دائرہ کار مزید وسیع ہوجائیگا۔اس موقع پر پولیٹیکل انتظامیہ وانا کے متحرک محرر طارق مروت موقع پر پہنچتے ہوئے قبائلی عمائدین سے کامیاب مذاکرت پر احتجاجی مظاہرہ ختم کیا اس مسئلہ کو اعلیٰ حکام کے ساتھ مثبت مذاکرات کے ذریعے آگے لے جائیگی-