چیف جسٹس عدالت العالیہ آزاد جموں وکشمیرجسٹس ایم تبسم آفتاب علوی کی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت

چیف جسٹس آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کی جانب سے معززمہمانان گرامی کو شیلڈ ز بھی پیش کیں

اتوار 6 مئی 2018 15:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) ڈپٹی رجسٹرار عدالت العالیہ آزادجموںوکشمیر کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق چیف جسٹس عدالت العالیہ آزاد جموں وکشمیرجسٹس ایم تبسم آفتاب علوی، نے لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی آٹھویں 2 روزہ جوڈیشل کانفرنس 2018بمقام اسلام آبادمیں چیئر مینلاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان، جسٹس میاں ثاقب نثار ، چیف جسٹس آف پاکستان کی خصوصی دعوت پر شرکت کی ۔

آٹھویں جوڈیشل کانفرنس 2018کا آغاز چیئر مین لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان نے کیا ۔ کانفرنس میںدیگر موضوعات کے علاوہ مقدمات التواء کا شکار ہونے کے اسباب اور اس Backlogکو ختم کیسے کیا جائے کا موضوع (Strategy for Delay Reduction and expeditious disposal of backlog of cases)بھی زیر بحث رہا جسے جسٹس آصف سعید خان کھوسہ، سینئر جج سپریم کورٹ آف پاکستان ، جسٹس طارق مسعود ،جج سپریم کورٹ آف پاکستا ن اور جسٹس ایم تبسم آفتاب علوی، چیف جسٹس آزاد کشمیر کے علاوہ جسٹس احمد علی ایم شیخ، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے چیئر کیا ۔

(جاری ہے)

ماہرین قانون و مفکرین کی جانب سے پیش کردہ 11مقالہ جات پرطویل بحث اور تحقیق کے بعد تجاویز مرتب کی گئیںاور یہ تجایز بغر ض منظوری/اتفاق چیئر مین لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کو پیش کیں گئیں۔جس پر چیف جسٹس آف پاکستان (چیئر مین لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان )نے اتفاق کیا ۔ چیف جسٹس عدالت العالیہ آزاد جموں وکشمیر نے اس ادارہ کے کام کو سرہاتے ہوئے چیئر مین لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان (چیف جسٹس آف پاکستان )کا شکریہ ادا کیا ۔ چیف جسٹس آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کی جانب سے معززمہمانان گرامی کو شیلڈ ز بھی پیش کیں۔