آزادکشمیر بالخصوص مظفرآباد کے ہزاروں شہریوں کو ٹیلی نارکمپنی نے فورجی نیٹ کے نام پر چونا لگادیا

اتوار 6 مئی 2018 15:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) آزادکشمیر بالخصوص مظفرآباد کے ہزاروں شہریوں کو ٹیلی نارکمپنی نے فورجی نیٹ کے نام پر چونا لگادیا،ہزاروں سیمز فروخت کر ڈالی،فی سم110روپے میں فروخت کی گئی،لاکھوں روپے بٹورے لیے،شہر کے اندر فورجی سروس کا نام ونشان تک نہیں،صارفین سراپا احتجاج وزیراعظم پاکستان اوروزیرداخلہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر میں فورجی نیٹ سروس کے نام پر ٹیلی نار کمپنی نے آزادکشمیر بالخصوص مظفرآباد شہر کے اندر ہزاروں کے تعداد میں شہریوں کو سم تبدیلی کے نام پر لاکھوں روپے کا چونا لگادیا فی سم110روپے خریدو اورفورجی کی سہولت سے مستفید ہوجائوں کے نام پر شہریوں کو لوٹا گیا ۔سمیں خریدنے کے بعد بھی فورجی نیٹ سروس کا نام ونشان تک نہیں مظفرآبادشہر کے قریب ترین علاقے گوجرہ،چہلہ بانڈی،نلوچھی،مانک پیاں،ایئرپورٹ،جلال آباد ودیگر علاقوں میں ٹیلی نارموبائل سروس بھی ٹھیک طرح نہیں چل رہی ،موبائل پر سگنل بھی پورے نہیں ،کال کئی کئی گھنٹے تک نہیں لگتی ،صارفین کو سخت پریشان کا سامنا ہے جس پر شہریوں نے وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور وزیرداخلہ سے فی الفور ٹیلی نار کمپنی کے دھوکہ دہی اور پیکیجز کے نام پرعوام کو بیوقوف بنا کر لوٹنے کا نوٹس لیاجائے اگر ٹیلی نارکمپنی کے خلاف ایکشن نہ لیا گیا تو سخت احتجاج پر مجبور ہونگے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ٹیلی نار کمپنی کو آزادکشمیر کے اندر فورجی نیٹ سروس کیلئے ابھی تک اجازت ہی نہیں ملی اس کے باوجود فورجی کے نام پر صارفین کو لوٹاجارہا ہے ۔