سعودی عرب میں چرچ کی تعمیر کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی

سعودی عرب میں چرچ کی تعمیر کا معاہدہ پروپگنڈہ نکلا

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان اتوار مئی 15:05

سعودی عرب میں چرچ کی تعمیر کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06مئی 2018) سعودی عرب میں چرچ کی تعمیر کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی۔ سعودی عرب میں چرچ کی تعمیر کا معاہدہ پروپگنڈہ نکلا۔تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل خلیجی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ عرب ممالک میں چرچ کی تعمیر کے لیے سعودی عرب اور عیسائیوں کے روحانی مرکز ویٹی کن میں معاہدہ طے پاگیا ہے۔تاہم قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق مصر کی کیتھولک کلیسا کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں چرچ تعمیر کرنے کا کوئی معاہدہ طے نہیں ہوا۔

اس حوالے سے میڈیا میں جاری تاثر غلط اور اس متعلق میڈیا میں چلنے والی خبریں بھی بے بنیاد ہے۔ کیتھولک کلیسا مصر کی جانب سے ایک وضاحتی اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میںوضاحت کی گئی ہے کہ ویٹی کن سٹی کے بین المذاہب کمیٹی کے سربراہ کی قیادت میں ایک وفد نےسعودی عرب کا دورہ کیا جہاں مختلف موضوعات سمیت کچھ معاملات پر باہمی طور پر دستخط بھی کئے گئے جس کو غلط تاثر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اور مکالمے کے انعقاد کو سعودی عرب میں کلیسا بنانے کا معاہد ہ قرار دے دیا گیا ۔ وفد کے دورہ سعودی عرب کا مقصد آسمانی مذاہب کے درمیان مکالمہ تھا، جس میں ثقافتی تبادلے اور باہمی معاملات کے امور پر گفتگو ہوئی۔تاہم دورے کے دوران سعودی عرب میں کلیسا بنانے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔یاد رہے کہ کچھ روز قبل میڈیا پر یہ خبریں گردش کرتی رہی ہیں کہ سعودی عرب کی جانب سے ویٹی کن کے ساتھ بات پر اتفاق کیا چکا ہے کہ عرب ممالک میں موجود مسیحی آبادیوں کے لیے  چرچ بنائے جائیں گے جہاں پر عیسائی برادی مذہبی آزادی کے ساتھ اپنی رسومات کو ادا کر سکے گی۔

اس حوالے سے جب غیر ملکی خبر رساں ادارے نے سعودی حکام اور ویٹی کن حکام سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے اس معاملے پر کسی بھی قسم کا رد عمل دینے کی بجائے خاموشی کو ترجیح دی تھی۔