عمران علی سلطان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،حافظ حفیظ الرحمن

اتوار 6 مئی 2018 15:20

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ڈی جی جی ڈی اے فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) عمران علی سلطان کی گلگت بلتستان میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے انھوں نے گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو مختصر مدتمیں ایک فعال ادارہ بنایاہے ، ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت بلتستان سے تبادلہ پانے والے ڈی جی جی ڈی اے فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) عمران علی سلطان سے الوادعی ملاقات کے دوران کیا، انھوں نے کہا کہ گلگت کی تعمیر و ترقی اور خوبصورتی میں اضافے کیلئے کئی منصوبے عمران علی سلطان کے دور میں شروع کئے گئے ان منصوبوں میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے اپنے دور میں شفاف انداز میں منصوبوں کے ٹینڈرز کرائے اور معیار اور رفتار کو یقینی بنایا۔

(جاری ہے)

حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ سبکدوش ہونے والے ڈی جی جی ڈی اے عمران علی سلطان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :