پی ایم ایل (ن) نے گلگت بلتستان میں قیام امن اور خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں،شمس میر

اتوار مئی 15:20

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے کہا ہے کہ آئینی اصلاحات کے حوالے سے بعض ناکام عناصر من گھڑت پروپیگنڈا کر رہے ہیں اور گلگت بلتستان کے سیاسی، معاشی اور سماجی ترقی کے ایجنڈے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی تاریخ میں یہ پہلی سیاسی اصلاحات ہیں جو ریاست پاکستان اور گلگت بلتستان کے تمام سٹیک ہولڈرز کی سفارشات کی روشنی میں تیار ہوئی ہیں اور ملک کی اعلیٰ سطحی کمیٹی نے 3 سال کے طویل ترین سیشن کے بعد ان اصلاحات کو حتمی شکل دی ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت نے قیام امن، تعمیر و ترقی اور معاشی خوشحالی کیلئے جس طرح عملی اقدامات کئے ہیں اسی طرح سیاسی اصلاحات کیلئے بھی وہ تمام مثالی فیصلے کئے ہیں جس سے انتقال اختیارات کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جائے۔

شمس میر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن ) حکومت نے گلگت بلتستان میں ترقی کے خواب کو تعبیر دے کر سیاسی بونوں کو چاروں خانے چت کر دیا ہے اب یہ سیاسی عناصر کبھی آئینی اصلاحات پر تو کبھی زمینوں پر سیاست کر کے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :