گلگت کی میونسپل حدود میں بغیراین او سی اشیاء فروخت نہیں کی جا سکتیں،حسین احمد

اتوار مئی 15:20

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) اسسٹنٹ کمشنر وسب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت حسین احمد رضا چوہدری نے کہا کہ گلگت کی میونسپل حدود میں بغیراین او سی کوئی بھی کمپنی اپنے ادارے کی اشیاء فروخت نہیں کر سکتی جبکہ ایسا کرنا حفظان صحت کے اصولوں کی بھی خلاف ورزی ہے جس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کاظہارانہوں نے میونسپل فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی کو ضروری ہدایات دیتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے فوڈ انسپکٹر کوہدایت کی کہ وہ ایسی کمپنیوں کو کام کرنے نہ دیں جو میونسپل کارپوریشن سے پیشگی اجازت نہ لیں ،اجازت لینے سے قبل کمپنی مالکان کواپنی اشیاء خوردہ نوش کے حوالے سے عوامی تحفظات کا بھی باریک بینی سے جائزہ لینا چاہیئے اور فوڈ اتھارٹی کے قوائد و ضوابط کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیئے ۔

متعلقہ عنوان :