راہزن کو 10 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا

اتوار 6 مئی 2018 15:20

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) ایڈیشنل سیشن جج گلگت مہناج علی راجہ نے جرم ثابت ہونے پر راہزنی مقدمے میں ملوث جمال خان کو 10 سال بامشقت قید سمیت 10 ہزار روپیہ جرمانے کی سزا سنا دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملزم جمال خان ولد عبدالمنان ساکنہ چیکسر ڈسٹرکٹ شانگلہ مورخہ 12 مئی 2016کو مستغیث جہانزیب کی گاڑی سیلون کار نمبر Ast521 کو بکنگ کے بہانے غذر کی طرف لے گیا تھا اور بارگو پل کے قریب اس نے گاڑی چھین لی تھی بعد ازاںس واقعے کی یف آئی آر بسین تھانہ میں درج کرائی گئی، پولیس نے ملزم کو جگلوٹ سونیار میں گرفتار کر کے گاڑی برآمد کر لی پولیس نے تحقیقات مکمل کر کے چالان ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج گلگت کی عدالت میں پیش کیا اورفاضل عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنا دیا ۔