ایئریونیورسٹی کی سالانہ اوپن ہاؤس تقریب کل منگل کو مین کیمپس اسلام آباد میں منعقد ہو گی

اتوار 6 مئی 2018 15:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) ایئریونیورسٹی کے زیراہتمام سالانہ اوپن ہاؤس تقریب کا انعقاد ( کل ) منگل کو مین کیمپس اسلام آباد میں کیا جائے گا۔اس موقع پر یونیورسٹی کے شعبہ انجینئرنگ اور کمپیوٹر سائنس میںزیر تعلیم فائنل ایئر طلباء و طالبات انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، روبوٹکس، ہیلتھ کیئر، پاور سیکٹر، انرجی ، ٹیلی کام، الیکٹرونکس وغیرہ سے متعلق اپنے مختلف پراجیکٹس پیش کریں گے ۔

(جاری ہے)

اوپن ہاؤس کی تقریب صبح دس بجے سے چار بجے تک جاری رہے گی جبکہ طلباء و طالبات کی قابلیت کو سراہنے کیلئے مہمانِ خصوصی دوبجے دورہ کریں گے ، اس موقع پر شرکاء کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔ ایئریونیورسٹی انتظامیہ نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ دورِجدید کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اوپن ہاؤس تقریب کے انعقاد سے انڈسٹری ،یونیورسٹی کے مابین شراکت کاری کو استحکام حاصل ہوگا ۔ سالانہ اوپن ہاؤس تقریب میں شرکت کیلئے جنرل پبلک، والدین، میڈیا نمائندگان،بزنس اور ٹیکنالوجی ادارے، ریسرچ اینڈ ڈویلیپمنٹ ، انڈسٹری ماہرین اور سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والوں کومدعو کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :