Live Updates

ریحام خان کا ٹویٹر صارف کو کرارا جواب

میں وزیراعظم کے لیے نہیں کھیل رہی، میں صرف پاکستان کے لیے کھیل رہی ہوں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 6 مئی 2018 15:46

ریحام خان کا ٹویٹر صارف کو کرارا جواب
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 مئی 2018ء) میں وزیراعظم کے لیے نہیں کھیل رہی۔ میں صرف ایک طرف کھیل رہی ہوں۔اور وہ پاکستان ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے سر براہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے ٹویڑ صارف کو کرار جواب دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سر براہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان اپنی کسی نہ کسی بات کی وجہ سے خبروں میں آتی رہتی ہیں ،ریحام خان مخلتف ملکی وغیر ملکی حالات پر ٹویٹر کے زرئعے اپنے رائے کا اظہار بھی کرتی رہتی ہیں۔

ریحام خان پشتون تحفظ موومنٹ سے متعلق بھی اکثر ٹویٹ کرتی رہتی ہیں اور اس متعقل اپنی رائے کا اظہار بھی کرتی ہیں۔میڈیا میں ایک خبر نشر ہوئی کہ آرمی نے پشتون تحفظ مومنٹ کے ساتھ مذاکرات کا اعلان کیا ہے۔
اسی متعلق ریحام خان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر پشتون تحفظ مومنٹ نے ملٹری کی طرف سے آنے والے مثبت جواب کو سر دمہری دکھانا شروگی تو یہ اپنی سپورٹ کو کھو دے گی۔

(جاری ہے)

جس پر ایک ٹویٹر صارف نے ریحام خان کو سمارٹ قرار دے دیا اور کہا کہ سمارٹ ریحام خان۔دونوں طرف کھیلنے کی کوشش کر رہی ہیں۔جس کو جواب دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سر براہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں وزیراعظم کے لیے نہیں کھیل رہی۔میں صرف ایک طرف کھیل رہی ہو۔اور وہ پاکستان ہے۔ریحام خان نے ٹویٹر صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں صرف پاکستان کے لیے کھیل رہی ہوں۔

یاد رہے کہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان پر یہ بھی الزامات عائد کیے جاچکے ہیں کہ وہ عمران خان کے حریف نواز دشریف کے کہنے کے مطابق چلتی ہیں۔تاہم ریحام خان ایسی تمام باتوں سے انکار کرتی آئی ہیں۔ریحام خان کا کہنا ہے کہ وہ کسی کی مرضی کے مطابق نہیں چلتی۔ریحام خان نے ایک کتاب لکھنے کا بھی اعلان کیا تھا جس میں انہوں نے بہت ساری رازوں سے پردہ اٹھانے کی دھمکی دی تھی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات