پاک بیلجیئم بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس (کل ) منعقد ہو گی

فارما سوٹیکل، ہیلتھ، انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کیے جائیں گے

اتوار 6 مئی 2018 16:00

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام پاک بیلجیئم بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس (کل )08مئی کو منعقد ہو گی ۔صدر آر سی سی آئی زاہد لطیف خان نے اے پی پی کو بتایاکہ یورپی یونین میں بلجیئم پاکستان کا پانچواں بڑا شراکت دار ہے ، دونوں ملکوں کے درمیاں دو طرفہ تجارتی حجم 884ملین ڈالر کے قریب ہے جسے بڑھانے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ انہی مقاصد کے پیش نظر پاک بیلجیئم بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیاہے تاکہ پاک بیلجئیم تجارتی حجم میں اضافہ کیا جاسکے اور فارما سوٹیکل، ہیلتھ، قیمتی پتھراور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کیے جا سکیں ۔پاک بیلجیئم بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کے حوالے سے راولپنڈی چیمبر کی ریجنل ٹریڈ کمیٹی کے وائس چیئر مین خورشید برلاس نے قوم یخبر ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اس موقع پر بیلجئیم کے چیمبر آف کامرس کے ساتھ مفاہمت کے معاہدے بھی طے پائیں گے جس کا مقصد دوطرفہ تجارتی تعاون بڑھانا اور پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔