راولپنڈی میں مرغبانی کا مفت تربیتی کورس(آج )شروع ہو گا

اتوار 6 مئی 2018 16:00

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) مرغبانی کے شعبے سے وابستہ افراد کی پیشہ وارانہ استعداد کار میں اضافے کے لیے پولٹر ی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ راولپنڈی میں مرغبانی کا تربیتی کورس(آج ) 07مئی سے شروع ہو گا ۔کورس 12مئی تک جاری رہے گا جبکہ کورس کے اوقات کار صبح 8:00 بجے سے دن 1:00 بجے تک ہوں گے ۔

(جاری ہے)

تعلقات عامہ پنجاب کے جاری ہینڈ آئوٹ کے مطابق سینئر ریسرچ آفیسر شعبہ توسیع پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ، شمس آباد راولپنڈی ڈاکٹر عبدالرشید نے اے پی پی کو بتایاکہ مرغبانی کے تر بیتی کورس میں شرکت کے خواہشمندخواتین وحضرات ادارہ ہذاسے درخواست فارم حاصل کر کے اپنی رجسٹریشن مورخہ 7 مئی تک ادارہ میں کروا سکتے ہیں ۔

قومی خبر ایجنسی کو دستیاب معلومات کے مطابق یہ کورس مکمل طور پر مفت ہو گا اور اس کورس کی کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔خواہشمند خواتین و حضرات مر غبانی کے اس تربیتی کورس سے استفادہ حا صل کر کے آمدن میں اضافے کے ساتھ ساتھ روزگارکے بہترین مواقع بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :