کاشتکار کھاد سبسڈی سے استفادہ کریں ،زرعی ترجمان

اتوار 6 مئی 2018 16:00

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ فاسفورسی کھادوں کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کے لیے صوبہ بھر میں ڈی اے پی پر جنرل سیلز ٹیکس وصولی نہیں کیا جا رہا ۔اسی طرح ڈی اے پی پر سبسڈی بھی 150 روپے سے بڑھا کر 300 روپے فی بیگ کر دی گئی ہے اسلیے کاشتکار کسی بھی صورت کھاد کی زائد قیمت ادا نہ کریں اور سبسڈی سے استفادہ اٹھائیں ۔

زرعی ترجمان نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ یہ سبسڈی اسی تناسب سے تمام فاسفورسی کھادوں پر لاگو ہوگی۔کسان پیکج کے تحت ڈی اے پی کھاد پر اربوں روپے کی سبسڈی سے صوبہ بھر کے 52 لاکھ کسان مستفید ہوں گے۔یہ سبسڈی وائوچر کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہے ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ اس سبسڈی سے فائدہ اٹھانے کے لئے غیر رجسٹر ڈکسان فوری طور پر پنجاب زرعی ہیلپ لائن پر فون کرکے اپنی رجسٹریشن کروائیں غیر رجسٹرڈ کسان سبسڈی اور دیگر معمومات حاصل کرنے کے لئے 0800-15000 0800-29000 پر کال کریں۔

(جاری ہے)

جبکہ رجسٹر ڈ کاشتکار اپنے موبائل فون سے سکریچ کارڈ نمبر سپیس ڈال کر شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ 8070 پر بھیجیں اور تصدیقی پیغام موصول ہونے پر قریبی ایزی پیسہ شاپ پر میسج دکھا کر رقم حاصل کریں۔ واضح رہے کہ یہ سبسڈی صرف پنجاب کے کسانوں کے لئے ہے۔

متعلقہ عنوان :