الیکشن کمیشن کا کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے امور پر غور کے لیے اہم اجلاس آج طلب

اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کریں گے

اتوار 6 مئی 2018 17:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے امور پر غور کے لیے اہم اجلاس آج (پیر) کو طلب کر لیا۔اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے طلب کیا گیا ہے جس میں نادرا، نیب، ایف آئی اے، سٹیٹ بینک، سوئی گیس اور واپڈا کے حکام شرکت کریں گے۔اجلاس کا مقصد اداروں سے امیدواروں سے متعلق معلومات حاصل کرنا ہے۔اجلاس کے دوران امیدواروں کی معلومات حاصل کرنے کا طریقہ کار مرتب کیا جائے گا تاکہ تمام ریٹرننگ افسران کو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی بارے بروقت معلومات حاصل ہو سکیں۔