آئی ٹی ایف ڈویژن ٹو اور آئی ٹی ایف ایشین انڈر 14 چیمپئن شپ (آج) پیر سے تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں کھیلی جائے گی

اتوار مئی 17:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) آئی ٹی ایف ڈویژن ٹو اور آئی ٹی ایف ایشین انڈر 14 چیمپئن شپ (آج) پیر سے تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں کھیلی جائے گی جو 19 مئی تک جاری رہے گی ۔ایشین ٹینس فیڈریشن کی جانب سے جاری تفصیلا ت کے مطابق پہلا ایونٹ 7 سے 12 مئی تک جبکہ دوسرا ایونٹ 14 سے 19 مئی تک کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دونوں ایونٹس میں پاکستان،، ویتنام، بنگلہ دیش،، لبنان، ایران،، قازخستان اور منگولیا کے 2، 2 کھلاڑی شرکت کریں گے۔

ایونٹس میں شرکت کیلئے تمام ممالک کے کھلاڑی تھائی لینڈ پہنچ چکے ہیں اور ٹورنامنٹس کے اختتام پر تمام ممالک کے کھلاڑی 20 مئی کو اپنے اپنے ملک واپس آئیں گے۔ ایشین ٹینس فیڈریشن نے دونوں ایونٹس کیلئے پاکستان کے کامران خلیل کو کوچ نامزد کیا ہے اور وہ آئی ٹی ایف ڈویژن ٹو اور آئی ٹی ایف ایشین انڈر 14 چیمپئن شپ میں بطور کوچ فرائض سرانجام دیں گے جس کیلئے کامران خلیل بنکاک پہنچ چکے ہیں۔usd