مسلم لیگ(ن) کو توڑنے والے اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو ںگے، حنا پرویز بٹ

اتوار 6 مئی 2018 17:20

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کا بیانیہ بیس کروڑ پاکستانیوں کا نعرہ بن چکا ہے،مسلم لیگ(ن) کو توڑنے والے اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو گے،جو لوگ پارٹی کو چھوڑ کر جا رہے ہیں ان کا مقصد صرف اقتدار کے انجوائے کرنا تھا،ایک مخصوص ٹولے کو اب جنوبی پنجاب صوبہ یاد آگیا ہے لیکن پانچ سال بعد ان کو اپنا صوبہ بنانے کا خواب آیا ہے،جنوبی پنجاب مسلم لیگ(ن) کا گڑھ ہے یہاں مسلم لیگ(ن) کے مخلص اور وفادار ساتھی موجود ہیں،دھرنہ پارٹی کا سیاسی مستقبل دائو پر ہے وہ الیکشن کے بعد پھر سڑکوں پر ہی نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے پارٹی میں نئی روح ڈالی ہے،مسلم لیگ(ن) کا سیاسی مستقبل روشن اور تابناک ہے ،ملک سے اندھیروں کا خاتمہ مسلم لیگ(ن) نے کیا ہے اور دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ بھی کردیا ہے،پاکستان کا عالمی سطح پر پر امن اور محفوظ چہرہ دوبارہ سامنے لانے میں محمد نواز شریف اور ان کی ٹیم کا اہم رول ہے،آئندہ الیکشن پر مسلم لیگ(ن) اپنی پانچ سالہ کارکردگی کی بدولت ہی جیتے گی۔