کوئٹہ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

اتوار مئی 17:30

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) کوئٹہ میں ایک شخص بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں کام کے دوران اچانک بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص خدائیداد ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعش قبضے میں لیکر بولان میڈیکل ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔