ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں اکیڈیمیا انڈسٹری لنکیج ویک کا آغاز

اتوار 6 مئی 2018 17:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے پہلے "اکیڈیمیا انڈسٹری لنکیچ ویک "کا آغاز (آج) (پیر )سے ہو رہا ہے، اکیڈیمیا انڈسٹری لنکیج ویک کی افتتاحی تقریب ڈائو یونیورسٹی اوجھا کیمپس کے عبد القدید خان ہال میں ہوگی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی سینیٹر عبد الحسیب خان ہونگے۔

(جاری ہے)

اکیڈیمیا انڈسٹری لنکیج کی فوکل پرسن اور یونیورسٹی کی پرو وائس چانسلر پروفیسر زرناز واحد نے کہا کہ اکیڈیمیا انڈسٹری ویک منانے سے ریسرچ کرنے والوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا ہوگا، جہاں وہ اپنے آئیڈیاز اور ان کے مطابق پروجیکٹس کے پہلے نمونے پیش کرسکیں گے جس کے ذریعے تجارتی بنیادوں اور کاروباری خطوط پر ایک مضبوط رابطہ استوار ہوگا، جبکہ اس ہفتے کے ذریعے طلبا اور اساتذہ کو صنعتوں کی ضروریات کا اندازہ ہوسکے گا اور وہ صنعتوں کی ضرورت کو پیشِ نظر رکھ کر تحقیق پر توجہ دے سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :