جامعہ کراچی کے سنڈیکیٹ کا اجلاس
اتوار 6 مئی 2018 17:40
(جاری ہے)
سلیکشن بورڈ پرمعصومہ حسن کی بحیثیت نمائندہ سنڈیکیٹ دوسالہ مدت کے لئے نامزدگی کی منظوری دی گئی ۔مالیاتی منصوبہ کمیٹی پر پروفیسر ڈاکٹر شاہ علی القدرجبکہ بورڈ برائے اعلیٰ تعلیم وتحقیق پرپروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری اور پروفیسر ڈاکٹر ثمر سلطانہ کی تین سالہ مدت کے لئے نامزدگی کی منظوری دی گئی۔
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی اور بورڈ سیکنڈری ایجوکیشن کراچی پربحیثیت نمائندہ سنڈیکیٹ باالترتیب ڈاکٹر محسن علی اور سید غفران عالم کی دوسالہ مدت کے لئے نامزدگی کی منظوری دی گئی۔کراچی یونیورسٹی اسکالرشپس کمیٹی پرپروفیسر ڈاکٹر عطاالرحمن اور ایچ ای سی کے نمائندے کی نامزدگی کی منظوری دی گئی جبکہ ہائوس بلڈنگ ایڈوانس لون کی Sanctioning Authority پرپروفیسر ڈاکٹر شاہ علی القدر اورڈاکٹر صالحہ رحمن کی بحیثیت نمائندگان سنڈیکیٹ نامزدگی کی منظوری دی گئی۔ایریا اسٹڈی سینٹر فاریورپ اور پاکستان اسٹڈی سینٹر کے بورڈ آف گورنرز پر معصومہ حسن ،اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹرکے بورڈ آف گورنرز پر سید غفران عالم، انسٹی ٹیوٹ آف کلینکل سائیکولوجی اورسینٹر آف ایکسلینس ان میرین بائیولوجی کے بورڈ آف گورنرز پر ڈاکٹر صالحہ رحمن، انسٹی ٹیوٹ آف سسٹین ایبل ہیلو فائٹ یوٹیلائزیشن اورنیشنل سینٹر فار پروٹیومکس کے بورڈ آف گورنرز پر پروفیسر ڈاکٹر شاہ علی القدر جبکہ نیشنل نیماٹولوجیکل ریسرچ سینٹر کے بورڈ آف گورنرز پر ڈاکٹر صالحہ رحمن کی کی بحیثیت نمائندہ سنڈیکیٹ تین سالہ مدت کے لئے نامزدگی کی منظوری دی گئی۔اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر کے سلیکشن بورڈ پر پروفیسر ڈاکٹر اقبال اظہر کی بحیثیت نمائندہ سنڈیکیٹ دوسالہ مدت کے لئے نامزدگی کی منظوری دی گئی ،ڈاکٹر اے کیوخان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ کی گورننگ کونسل پرپروفیسر ڈاکٹر عطاالرحمن کی بحیثیت نمائندہ سنڈیکیٹ تین سالہ مدت کے لئے نامزدگی کی منظوری دی گئی ،عمیر باشا انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایگزیکیٹو بورڈ پر بحیثیت نمائندہ سنڈیکیٹ تین سالہ مدت کے لئے ایچ ای سی کے نمائندے کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔ڈسپلن کمیٹی پرسید غفران عالم کی بحیثیت نمائندہ سنڈیکیٹ دوسالہ مدت کے لئے نامزدگی کی منظوری دی گئی۔دفتری خلاصے کی روشنی میں شعبہ جغرافیہ میںڈاکٹر شمشاد اختر ،انسٹی ٹیوٹ آف سسٹین ایبل ہیلو فائٹ یوٹیلائزیشن میںپروفیسر ڈاکٹر بلقیس گل شعبہ پیٹرولیم ٹیکنالوجی میں ڈاکٹر ندیم احمد خان(ریٹائرمنٹ تک) اور شعبہ فارماکولوجی میں ڈاکٹر سیدہ افروزکی بحیثیت صدور شعبہ / ڈائریکٹر کی تین سالہ مدت کے لئے تقرری کی منظوری دی گئی۔طویل عرصے سے زیر بحث سرقہ نویسی کمیٹی کے اجلاس منعقدہ 28 مارچ 2018 ء کی روداد کی توثیق کی گئی۔ہائوس سیلنگ / ہائوس رینٹ کے معاملے پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو اپنی سفارشات سنڈیکیٹ کے آئندہ اجلاس میں پیش کرے گی۔مزید اہم خبریں
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.