سعودی عرب میں مسلمان سیاحوں کیلئے ٹرانسفارمیشن پروگرام 2020کا آغاز

ْ پلان سے سیاحت کے ذریعے اقتصادی فوائد حاصل ہوں گے اور مثبت سماجی تبدیلیاں آئیں گی،حکام

اتوار 6 مئی 2018 17:50

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) سعودی کمیشن برائے قومی ورثہ اور سیاحت (ایس سی ٹی ایچ) نے مسلمان زائرین اور سیاحوں کے لیے نیشنل ٹرانسفارمیشن پروگرام 2020 کا آغاز کردیا جس کے تحت سعودی عرب میں متعدد سیاحتی مقامات بنائیں جائیں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق ای سی ٹی ایچ کے ترجمان سعود المغبل نے بتایا کہ ٹرانسفارمیشن پروگرام، پرائیوٹ اور پبلک شراکت داری (پی پی پی) پر مشتمل ہوگا۔

ای سی ٹی ایچ کے ترجمان نے بتایا کہ پی پی پی اقدام کے ذریعے ملکی سیاحتی محکمے کو فعال اور موثر بنانے گا جس کے ذریعے سعودی ویڑن 2030 کی تکمیل ممکن ہو سکے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ای سی ٹی ایچ اپنے اہم شراکت دار وزارت داخلہ، وزارت خارجہ امور، حج اور عمرہ سمیت سعودی عرب ایئرلائن سے رابطے میں ہیں، جن کی مشاورت سے اقدام کو حتمی شکل دی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کے روح رواں ایس سی ٹی ایچ کے صدر شہزادہ سلطان بن سلمان ہیں، ٹرانسفارمیشن پلان سے سیاحت کے ذریعے اقتصادی فوائد حاصل ہوں گے اور مثبت سماجی تبدیلیاں آئیں گی۔ایس سی ٹی ایچ کے ترجمان نے بتایا کہ دنیا بھر سے آنے والے عمرہ زائرین مذہبی فرائض کی ادائیگی کرنے کے بعد مختلف سیاحتی مقامات پر جاسکتے ہیں، مذکورہ پروگرام کے تحت شعبہ سیاحت میں سرمایہ کاری کے امکانات بھی بڑھیں گے۔