پی ٹی سی ایل کی جانب سے انٹر ٹیلی کام ٹیبل ٹینس اور بیڈ منٹن لیگ کا انعقاد

پی ٹی سی ایل، این ٹی سی اور ہوائوے کی ٹیمیں بیڈ منٹن اور پی ٹی سی ایل اور جاز کی ٹیمیں ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں فاتح قرار پائی

اتوار 6 مئی 2018 17:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کی جانب سے Rodham ہال ، اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقدہ، انٹر ٹیلی کام ٹیبل ٹینس اینڈ بیڈ منٹن لیگ اختتام پذیر ہوگئی۔02 مئی کو شروع ہونے والے اس چار روزہ ایونٹ میں پا کستان کی اہم ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کی 08ٹیمیں شامل تھیں۔

ان ٹیموں میںمرد اور خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ٹورنامنٹ میں پی ٹی سی ایل کی سرپرستی کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے ، چیف ہیومن ریسوس آفیسر ، پی ٹی سی ایل، سید مظہر حسین نے کہا :’’میںپی ٹی سی ایل، این ٹی سی اور ہوائوے کی ٹیموںکو بیڈ منٹن اور پی ٹی سی ایل اور جاز کی ٹیموں کو ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں فاتح ہونے پر مبارکباد دینا چاہتا ہوں جو واقعی میں اس فتح کے حقیقی حق دار ہیں ۔

(جاری ہے)

میں اس ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کی حوصلہ افزائی کے لئے تمام شرکاء کا شکریہ بھی ادا کرنا چاہتا ہوں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کھیلوں کے میدان میں صحتمند مقابلہ کی حمایت پر پی ٹی سی ایل کی توجہ مرکوزہے۔ ایسی سرگرمیاں ہمیں صحت مند کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دینے کے قابل بناتی ہیں۔‘‘ ٹورنامنٹ میں فیملیز اور نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

تمام ٹیموں نے حقیقی اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا، اوردلچسپ مقابلہ کیا، جب کہ ٹورنامنٹ کے دوران بہترین انفرادی پرفارمنس اور سخت مقابلے بھی دیکھے گئے۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے ادارے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی ثقافت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ رواں سال کے آغاز میں ہی، اسلام آباد میں کمپنی کی جانب سے ایک میگا اسپورٹس گالا منعقد کیا گیا تھا جس میں ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لیاتھا۔

پی ٹی سی ایل نے صحت مند پاکستان کی تعمیر کے لئے اپنی شراکت کے طور پر اہم کھیلوں کو اسپانسر کیا ہے۔ حال ہی میں معذور کرکٹرز کے لئے ٹی 20 ٹورنامنٹ کو اسپانسر کرنے کا اعلان کیا۔ کمپنی نے نیوزی لینڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی 20 سیریز اور پاکستان کے لئے ہاکی ہال آف فیم ورلڈ الیون ٹور کو بھی سپانسر کیا۔ پی ٹی سی ایل نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بھی اسپانسر کیا جس نے مارچ 2018ء میں منعقدہ پی ایس ایل - 3 کی ٹرافی جیت لی اور اس طرح پاکستان کے ٹی 20 پریمئر لیگ کے پہلے سیزن کی طرح اپنی کوششوں کو دہرایا۔