ساہیوال ،ْسینٹرل جیل ساہیوال میں حویلی لکھا کے عمر قید قیدی کی پراسرار ہلاکت ،ْجوڈیشل انکوائری کا حکم

اتوار 6 مئی 2018 17:50

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) سینٹرل جیل ساہیوال میں حویلی لکھا کے عمر قید کے قیدی محمد زرین ٹو کی پراسرار ہلاکت ،ْجوڈیشل انکوائری کا حکم ۔تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل ساہیوال میں حویلی لکھا کے عمر قید کے قیدی محمد زریں وٹو بارک میں اچانک ہفتہ کی رات کو بے ہوش ہو گیا جسے فوری طور پر جیل کے ہسپتال دا خل کرایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا ۔

(جاری ہے)

محمد زریں وٹو چک اکبر کے تحصیل دیپالپور ضلع اوکاڑہ کو تھانہ حویلی لکھا کے مقدمہ نمبر 2005/108بجرم 148-AL/A3-337-324-302اور 149 ت پ میں ایڈیشنل سیشن جج دیپالپور نے عمر قید سخت کی سزا سنائی تھی اور وہ جیل میں سزا بھگت رہا تھا کہ پراسرار طور پر جاں بحق ہو گیا ۔پولیس سول لائن ساہیوال نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دی ۔ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال نے قیدی کی مو ت کی عدالتی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور جو ڈیشل مجسٹریٹ حماد رضا کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا ہے۔