بلوچستان کی نئی پارٹی باپ بغیر ماں کے نہیں چل سکتی،مولانا عبدالغفور حیدری

سپریم کورٹ کے فیصلوں پر سوالات اٹھ رہے ہیں ،تعصب پر مبنی فیصلے نہیں چاہیے، آف شور کمپنیاں اور اقامہ والے اور بھی بہت ہیں ،میڈیا سے بات چیت

اتوار 6 مئی 2018 18:10

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ بلوچستان کی نئی پارٹی باپ بغیر ماں کے نہیں چل سکتی سپریم کورٹ کے فیصلوں پر سوالات اٹھ رہے ہیں تعصب پر مبنی فیصلے نہیں چائیئے آف شور کمپنیاں اور اقامہ والے اور بھی بہت ہے مگر صرف ایک پارٹی کیخلاف ایکشن میل نظر ہے الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں آنکھیں اور دل ودماغ کے دروازے بند کرکے حلقہ بندیوں کے حوالے سے فیصلے کیئے ہیں بلوچستان کو ملنے والے فنڈز عوام پر خرچ ہونے کے بجائے جیبوں میں چلے گئے متحدہ مجلس عمل ملک گیر جماعت ہے جو پہلے کی نسبت زیادہ مضبوط ہے اقتدار میں آکر غریب اور امیر کے بچے کیلئے یکساں تعلیمی نظام لائینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیمی دورے کے موقع پر نوشکی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اسموقع پر سردار نجیب سنجرانی مولانا منظورا حمدمینگل حاجی عبدالحئی مینگل مولانا محمد عالم مولوی زکریا عادل ودیگر موجود تھے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ایم ایم اے حکومت میں آکر بلوچستان سمیت ملک بھر میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو الاونس فراہم کریگی جب تک کہ انھیں روزگار میسر نہ ہو امیروں کی بچوں کی طرح غریبوں کے بچوں کو بھی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں پڑھنے کے واقع فراہم کریگی ملک کے ستر سال سفر مکمل ہونے کے باوجود ہمارے معاشی بیروزگاری خارجہ پالیسی میں توازن پیدا نہ ہوسکا چار نسلیں جوان ہوئے مگر ملکی حالات تبدیل نہ ہوسکی ملک میں تین قوتوں پیپلزپارٹی مسلم لیگ اور جرنیلوں نے حکومت کی مگر ان حکمرانوں کے دور حکومت میں عوام کے مسائل میں کمی نہیں آئی انہوں نے کہا ایم ایم اے کی ضرورت اس لیئے پیش آئی تاکہ ملک میں دیانتدار اور ایماندار کرپشن سے پاک قیادت لاکر ملک کو کرپشن کے دلد ل سے نکال سکیں حکومت میں شامل ہونے کے باوجود ہمارے اوپر کرپشن و کمیشن کا کوئی الزام نہیں ہم نے نہ مالیاتی اداروں سے قرض لیئے اور نہ ہی ہمارے نام پر کوئی آفشور کمپنی ثابت ہوئی بلوچستان میں نہ اچھے سکول نہ پینے کی صاف پانی اور نہ ہی مرکزی شاہراوں کے علاوہ کوئی اچھا روڈ بنا جمعیت علماء اسلام بلوچستان میں بڑی قوت کے طور پر ابھر رہی ہے ایم ایم اے کے سپورٹ ملنے کی صورت میں بڑی کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہونگے سابقہ دور میں ہم سے کوتائیاں ہوئی مگر اب ایم ایم اے جوش کیساتھ ساتھ ہوش سے بھی کام لے رہا ہے شعوری اور فکری طور پر کارکنوں کو تیار کرنے کی ضرورت ہے عوام ایم ایم اے میں شمولیت کرکے بھر پور ووٹ کرکے مذہبی قیادت کو طاقت بخشے شہداء مستونگ کی یاد میں 11مئی کو منگچر جلسہ شہداء سے یکجہتی اور قوت کا مظاہرہ کرینگے جلسہ بلوچستان کی تاریخ میں سیاسی رخ متعین کریگی جلسے سے متحدہ مجلس عمل کے سرباراہ مولانا فضل الرحمن سراج الحق اور متحدہ مجلس عمل کے دیگر قائدین شرکت کرینگے ۔