مسٹر نیازی جھوٹ ،الزامات اور انتشار سے قومیں نہیںبنتیں‘پرویز ملک

صحت کے شعبے میں اربوں کی سرمایہ کاری کی ، ہسپتالوں میںسی ٹی سکین مشین خراب کرنیکا کلچر دفن ہوچکا‘ عمران نذیرکی کارکنوں سے گفتگو

اتوار مئی 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن))لاہور کے صدر ورکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نے کہا ہے کہ حکومت نے صحت کے شعبے میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہے، ہسپتالوں میں اعلیٰ معیار کی مفت ادویات کے علاوہ آٹومیٹک بیڈ اورکی ہول سرجری کی سہولت دستیاب ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں گفتگو کرتی ہوئے کیا۔

اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری شہباز،میاںمرغوب احمد،سید توصیف شاہ،ڈاکٹراسداشرف،عامر خان،تنویر ضیا بٹ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اب کسی مافیا کی جانب سے پیسے کمانے کیلئے سی ٹی سکین مشین خراب کرنے کا کلچر دفن ہوچکا ہے ،مسٹر نیازی جھوٹ ،الزامات اور انتشار سے قومیں نہیںبنتیں۔

(جاری ہے)

بدقسمتی سے ملک میں الزام تراشی کا کلچر بن چکا ہے۔

جھوٹ بولنا اور الزام تراشی کرنا عمران نیازی کی عادت بن چکی ہے۔گزشتہ پانچ برسوں کے دوران انہوں نے اپنے صوبے میں کوئی منصوبہ لگانے کی بجائے صرف اور جھوٹ اور الزام تراشی کی ہے، وہ صرف دھرنے،لاک ڈاؤن اور انتشار کی سیاست میں مصروف رہے۔ انہیں اگر جھوٹے الزامات اور دھرنے دینے سے فرصت ملتی تو وہ عوام کیلئے کوئی فلاحی منصوبہ لگاتے۔ شکست خوردہ ان عناصر کی سیاست جھوٹ، بے بنیاد الزامات اوردشنام طرازی کے گرد گھوم رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ملکی تعمیرو ترقی کی علامت جبکہ مسلم لیگ ن پاکستان کا نظریہ ہے، مخالفین جتنی چاہیں سازشیں کرلیں، اور نادیدہ قوتوں کے مہرے بن جائیں کامیان نہیں ہوں گے،انہیںملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی،ملک میں جاری ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ن لیگ کی قیادت کی مقبولیت میں اضافے سے یہ خوفزدہ ہیںاور انہیں2018ء میں اپنی شکست نظر آ رہی ہے۔