نارنگ منڈی ‘گندم،برسیم،جوی اور باغات کو پر اسرار طور پر آگ لگنے سے 30ایکڑرقبہ مکمل تباہ برباد

اتوار 6 مئی 2018 18:10

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) نارنگ منڈی کے علاقہ مانانوالہ اور ہر دو سوہل بل میں گندم،برسیم،جوی اور باغات کو پر اسرار طور پر آگ لگنے سے 30ایکڑرقبہ مکمل تباہ برباد ہو گیا اور کسانوں نے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے آگ پر رات گئے قابو پالیا مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی نقصان کا اندازہ 20 لاکھ روپے لگایا گیا ہے متاثرہ کسانوںتنویر اختر بل، چودھری عابد بل کا چھ ایکٹر رقبہ جبکہ رحمت عرف شاہد بل کا چار کنال امرود کا باغ اور چار کنال برسیم جبکہ تنویر بل سمیت بارہ کسانوں کا مکمل رقبہ خاکستر ہو گیا انہوں نے وزیر اعلٰی پنجاب کو درخواست گزاری ہے کہ ہم نے قرضہ لے کر فصل تیار کی اور بعض کسانوں نے ٹھیکہ پر زرعی رقبہ حاصل کرکے فصل کاشت کی اوردفعہ 144 کے نفاز کے باوجود ظالموں نے آگ لگا کر ہماری چھ ماہ کی روزی روٹی چھین لی جبکہ امانت مستری کی پانچ لاکھ روپے مالیتی تین گائیں اور ایک مویشی آگ میں بری طرح جھلس گے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے حکومت ہماری مالی امداد کرے اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے واضح رہے کہ تھانہ نارنگ منڈی کے علاقہ میں دفعہ 144 کے باوجود چند روز کے دوران کھڑی گندم کو آگ لگنے کے بیس سے ذائد واقعات رونما ہو چکے ہیں اور پولیس نے کسی بھی واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا ۔