بلوچستان نیشنل موومنٹ کا اجلاس، 12مئی کو منعقدہ مرکزی جلسہ کی تیاریوں کا جائزہ لیاگیا

اتوار 6 مئی 2018 18:10

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) بلوچستان نیشنل موومنٹ کاایک اہم اجلاس زیرصدارت مرکزی سینئرنائب صدرمیرسکندرخان ملازئی منعقد ہوا۔اجلاس میں شہیدمیرتنویر جان ملازئی کے پہلی برسی موقع پر 12مئی کو منعقدہ مرکزی جلسہ کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل میراقبال جان زہری،مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیض جان درانی،ضلعی صدرصالح محمدباروزئی،ٹکری محمد صلاح ابابکی،مکھی رادے شام،آغاغریب شاہ۔

خلیل احمد باروزئی،میراصغرملازئی،اکرم ابابکی،ماماجہانگیرشاہوانی،دیگر ممبران نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔انھوں نے کہاکہ بلوچستان نیشنل موومنٹ کے زیراہتمام 12مئی کو مرکزی جلسہ بمقام سلطان شہید چوک پرشہیدمیرتنویر جان ملازئی کی پہلی برسی کے موقع پر منعقدکیاجارہاہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کارکنوں پر زوردیاکہ جلسہ کی تیاریاں مزید کیاجائے اور ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ کاپیغام گھرگھرپہنچانے میں اپناکرداراداکرے۔

انھوں کہاکہ مرکزی جلسہ بلوچستان کی سیاسی ماحول میں تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔انھوں نے کہاکہ بلوچستان نیشنل موومنٹ ہی عام عوام کاسہاراہیں اور عام عوام کے مسائل کیحل کیلئیجدوجہد کرہی ہیں،بلوچ ساحل وسائل کادفاع اور بلوچ قومی تشخص کومٹانے کی سازشوں کو عام عوام کے طاقت سے ناکام بنائیگے۔انھوں نے کہاکہ ملک میں غیرجمہوری قوتوں کاسیاسی عمل میں مداخلت اوربلوچ ساحل وسائل پربزورطاقت قبضہ غیرجمہوری طریقیسیعوام کوترقی وخوشحالی سیمحروم رکھاگیاہیکسی توسیع وتسلط کومنظم عوامی طاقت سے سیاسی وجمہوری طریقیسیروکھاجاسکتاہے۔

موجودی نظام لوٹ کسوٹ کانظام ہیں اورمراعات یافتہ طبقہ قابض ہیجنہوں نیعوام کومحروم رکھاہیبلوچستان میں 70سالوں سیاستحصالی پالسیاں بڑی آب تاب سے جاری رکھی ہوئی ہیاب وقت آگیاہیکہ ان مراعات یافتہ قبضہ گیروں کومنظم عوامی وسیاسی قوت سیدیوارکیساتھ لگایاجائیں اورعوام کوانکاحق دلایاجاسکے۔انھوں نے کہاکہ موجودہ حکومت امن و امان کوبرقراررکھنیمیں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہیاورانکوعوام کے تحفظ سے کوئی سروکار نہیں ہے۔