ووٹ کا مطلب یہ نہیں کہ ہر برائی کا لائسنس مل گیا ،ْشفقت محمود

اسمبلی کا کام قانونی اور کرمنل میٹرز پر رائے زنی کرنا نہیں ،ْ ،ْ

اتوار مئی 18:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ اسمبلی کا کام قانونی اور کرمنل میٹرز پر رائے زنی کرنا نہیں ،ْووٹ کا مطلب یہ نہیں آپ کو دنیا کی ہر برائی کا لائسنس مل گیا۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مانسہرہ میں خطاب پر اپنے ردعمل میں پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے کہا کہ الیکشن اور جرم دو الگ الگ چیزیں ہیں ،ْان کی باتوں کا کوئی فائدہ نہیں، ان کی باتوں کی کوئی حیثیت نہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ یہ بڑے پروجیکٹ مال بنانے کے لیے بناتے ہیں ،ْ یہ تعلیم ، صحت ، صاف پانی میں سرمایا کاری نہیں کرتے، انہوں نے جو اربوں روپے کی جائیدادیں باہر بنائیں وہ کرپشن ہی تو ہے۔شفقت محمود کا کہنا تھا کہ 600 کروڑ کا فلیٹ کہاں سے آیا، 30 سال سے لوگ انہیں دیکھ رہے ہیں ، اب تک تو ان کے مسائل حل نہیں ہوئے، جس نے تیس سال کچھ نہیں کیا ، وہ آگے کیا کرے گا۔