ہری پور کے نواحی علاقے بانڈی منیم میں ماں اور 3 بچیوں کو قتل کر دیا گیا

ٹی ایچ کیو ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر نہ آنے کی وجہ سے لاشوں کا پوسٹ مارٹم شروع نہ ہو سکا لاشوں پر بظاہر تشدد کا نشان نہیں تھا، ممکن ہے مقتولین کو کوئی زہریلی اشیاء دی گئی ہو ،ْ ایس ایچ او

اتوار 6 مئی 2018 18:20

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) ہری پور میں خاتون اپنی تینوں بچیوں کے ساتھ گھر میں اکیلی تھی، چاروں کو باندھ کر قتل کیا گیا۔پولیس کے مطابق ٹی ایچ کیو ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر نہ آنے کی وجہ سے لاشوں کا پوسٹ مارٹم شروع نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او خان پور نے بتایا کہ لاشوں پر بظاہر تشدد کا نشان نہیں تھا، ممکن ہے مقتولین کو کوئی زہریلی اشیاء دی گئی ہو۔

ایس ایچ او کے مطابق مقتولین کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی موت کی وجوہات کا پتہ چل سکے گا۔گھر کے سربراہ شفاقت زمان کا کہنا ہے کہ ان کا کسی سے لین دین کا تنازع نہیں تھا لیکن جائیداد کا مسئلہ چل رہا تھا۔شفاقت زمان نے کہا کہ میرے گھر والوں کو دھمکیاں دی گئی تھیں اور اس حوالے سے عدالت میں درخواست بھی دے رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :