پاک سر زمین پارٹی کی ذیلی تنظیم بزمِ ثقافتِ پاکستان کے زیر اہتمام عظیم الشان’’ کُل پاکستان مشاعرہ‘‘ کا انعقاد

ملک بھر کی عوام کے دلوں میں ادبی ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دیتی آئی ہے، نامور شاعر امجد اسلام امجد اگر نوجوانوںکو معاشرے میں باعزت مقام حاصل کرنا ہے تو پھر اپنی تہذیب اور ثقافت کو اپنا نصب العین بنانا ہو گا، مصطفی کمال

اتوار 6 مئی 2018 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) پاک سر زمین پارٹی کی ذیلی تنظیم بزمِ ثقافتِ پاکستان کے زیر اہتمام ہفتہ کی شب نشتر پارک میں عظیم الشان’’ کُل پاکستان مشاعرہ‘‘ منعقدا ہوا جس میں ملکی نامور شعرا کرام نے اپنا کلام سنایا، مشاعرے کی صدرات نامور شاعر امجد اسلام امجد نے جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر عنبرین عنبرنے ادا کئے۔

بزمِ ثقافتِ پاکستان کے تحت ہونے والے مشاعرے کے مہمان خصوصی کراچی آرٹس کونسل کے روح رواں احمد شاہ ہیں اس مو قع پر عوام مائیں، بنہیں، بزرگ اور نواجون مختلف قومیتوں اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد تھے۔مشاعرپی ایس پی کے چیئر مین سید مصطفی کمال ، صدر انیس قائم خانی،سیکریٹری جنرل رضاہارون، وائس چیئر مین وسیم آفتاب، سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ،نیشنل کونسل کے اراکین،، گورنر سندھ زبیر خان، پی ایس پی کے رہنماء او ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرا، اراکین اسمبلی سمیت اہلیان کراچی نے بھرپور تعداد میں میں شرکت ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر صدراتی خطاب کر تے ہوئے کہاکہ امجد اسلام امجد نے کہاکہ پی ایس پی ملک بھر میں سیاست نہیں کر تی ہے بلکہ ملک بھر کی عوام کے دلوں میں ادبی ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دیتی آئی ہے۔ پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے پی ایس پی اپنی تہذیب و ثفاقت کے اعتبار سے دیگر سیاسی جماعتوں سے مختلف ہے جو معاشرے میں پائی جانی والی برائیوں کے دور کرنے کے لئے آنے والی نئی نسلوں کو دعوت فکر دینا چاہتی ہے ہے کہ اگر انہیں معاشرے میں باعزت مقام حاصل کرنا ہے تو پھر اپنی تہذیب اور ثقافت کو اپنا نصب العین بنانا ہو گاانہوںنے مشاعرہ کا شاندار انعقاد کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور مشاعرے کے تمام شرکااور گورنر سندھ زبیرکو شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیاانہوںنے کہاکہ ہمیں سیاسی اختلاف رکھنا چاہیئے اس کو دشمنی میں نہی تبدیل کرنا چاہیئے ااورہم نے اپنا پارٹی پر چم نہیں اٹھایا بلکہ سبز ہلالی پرچم کو اٹھا رکھا ہے اوراس سبز ہلالی پرچم کے ماننے والے ہر انسان کو اپنا بھائی سمجھتے ہیںاور تمام قومیتوں کو پرچم تلے جمع کرنا چاہتاہیں۔

گورنر سندھ محمد زبیر کی نشتر پارک میں بزم ثقافت پاکستان کے تحت کل پاکستان مشاعرے سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ کراچی کی رونقیں بحال ہورہی ہیںکراچی کو اب دنیا دیکھ رہی ہے پہلے جو غلطیاں کیں ان سے سبق سیکھا ہے انہوں نے کہاکہ سرمایہ کار کراچی آئیں گے تو نوکریوں کی مواقع ملیں گے اورامجد اسلام امجد کے ساتھ اسٹیج پر بیٹھنا اعزاز کی بات ہے انہوں نے کہاکہ بزم ثقافت پاکستان کو بہترین مشاعرہ منعقد کرنے پر مبارکباد دی اور ایسے وقت کی ضرورت قرار دیا ہے ۔

پی ایس پی کے زیر اہتمام ہونے والے مشاعرے کے سلسلے میں کئی روز سے تیاریوں کا سلسلہ جاری تھا۔ اس سلسلے میں نشترپارک میں شٹرنگ کی مدد سی30 فٹ بلند اسٹج تیار گیا تھا جو 60.30لمبا تھا۔ اسٹیج کے عقب میں سبز رنگ کی انہتائی خوبصورت اسکرلین لگائی تھی جس پر سفید رنگ سے’’بزم ثقافت پاکستان، کل پاکستان مشاعرہ، ہم زندہ قوم ہیں:: جلی حروف سے تحریر تھا۔

جبکہ اسٹیج کے بائی جانب صحافیوں کے لئے خصوصی انکلوژ بنایا گیا تھا، مشاعرے کے سلسلے میں نشترپارک میں لائٹنگ اور ساونڈ سسٹم کا زبردست اہتمام کیا گیا تھا۔ مشاعرہ کی محفل کا آغانو منٹ پر تلاوت قران پاک سے ہوا۔ اس موقع پر شعرا کرام نے اپنے تازہ کلام پیش کرکے حاضرین محفل کو محظوظ کیااور ان سے بھرپور داد وصول کی۔ مشاعرہ میں ادب کی دنیا سے تعلق رکھنے والے ثخصایت کے علاوہ بز رگوں نوجوانوں اور خوتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مشاعرے میں نامور شاعر انور شعور،وصی شاہ، شاہدہ حسن، پیرزادہ قاسم، عنایت علی خان، محمود شام، طارق سبزواری، عتیق جیلانی، خالد معین، اجمل سراج، فاضل جمیلی، ریحانہ روحی،احمد رضوان، محسن چنگیزی، رحمان فارس، سمیان نوید، عمران شمشاد، ہدایت سائر، یاسمین یاس، ثانی سید، عبدالرحمن مومن، ڈاکٹر سکندر، سلیم عکاسی، نیل احمد افشاں سحر اور اے ایچ خانزادہ دیگر شعرااکرام نے اپنا کلام سنایا ۔