نیازی اور زرداری نے اپنے صوبوں کے عوام کومایوسی اور دکھوں کے سوا کچھ نہیں دیا‘شہبازشریف

شب وروز عوام کی خدمت کی ، باشعور ووٹر ایک بار پھر پاکستان مسلم لیگ(ن) کو ہی ووٹ دے گا شہبازشریف ایسے لیڈر ہیں جن پر پورے پاکستان کو فخر ہے، یکساں ترقی کے ویژن پر کامیابی سے عمل کیا‘خرم دستگیر

اتوار 6 مئی 2018 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اوروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاکہ نیازی اور زرداری نے اپنے صوبوں کے عوام کو مایوسی اور دکھوں کے سوا کچھ نہیں دیا-اللہ تعالی نے خدمت کا موقع دیا تو سندھ اور خیبرپختونخوا میں ترقی کے ریکارڈ قائم کریں گے - وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر سے ملاقات کے دوران وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف نے کہاکہ مسلم لیگ( ن) نے پانچ سال شب وروز عوام کی خدمت کی- باشعور ووٹر ایک بار پھر پاکستان مسلم لیگ(ن) کو ہی ووٹ دے گا-انہوں نے کہاکہ انرجی بحران اور دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا اعزاز ہی-مسلم لیگ (ن) کے ترقیاتی منصوبے پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جتنے منصوبے موجودہ دور میں مکمل کئے گئے ہیں پاکستان کی تاریخ میں اس سے پہلے کوئی مثال موجود نہیں ۔وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر نے کہاکہ شہبازشریف ایسے لیڈر ہیں جن پر پورے پاکستان کو فخر ہی-انہوں نے صوبے میں یکساں ترقی کے ویژن پر کامیابی سے عمل کیا -ملک میں ترقی کا تسلسل پاکستان مسلم لیگ(ن) ہی برقرار رکھ سکتی ہی-ملاقات میں سیاسی امور اور ملک کی عمومی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا -