عوام ترقیاتی منصوبوں کے تسلسل کے لئے مسلم لیگ (ن)کو ووٹ دیں گے ‘شہبازشریف

نیازی، زرداری نعرے لگاتے رہے ہم نے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دن رات کام کیا نیازی صاحب!آپ کے صوبے خیبر پختونخوا میں لیہ، وہاڑی جیسا کوئی ہسپتال ہے تو بتائیں‘مختلف وفود ، منتخب نمائندوں سے گفتگو

اتوار مئی 18:20

ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ عوام ترقیاتی منصوبوں کے تسلسل کیلئے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیں گے،نیازی ، زرداری نعرے لگاتے رہے ہم نے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دن رات کام کیا،نیازی صاحب !آپ کے صوبے خیبر پختونخوا میں لیہ ، وہاڑی جیسا کوئی ہسپتال ہے تو بتائیں،،پنجاب کے ہر سرکاری ہسپتال کو مثالی بنائیں گی-مختلف وفود اور منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی محمدشہبازشریف نے کہاکہ پنجاب میں ہیلتھ کلچر تبدیل ہو چکا ہے، سرکاری ہسپتالوں کے ٹیسٹ مستند اورمعیاری ہوتے ہیں ، اعلیٰ کوالٹی کی ادویات ملتی ہیں۔

انہوںنے کہاکہ 26ڈسٹرکٹ ہیڈ کوراٹر ہسپتال نجی انتظام کے ساتھ پیتھالوجی لیبز قائم کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پیتھالوجی لیبز میں43سے زائد طبی ٹیسٹ تقریباًً مفت ہوں گے، فیس حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ صوبہ بھر میں نجی انتظام کے ساتھ پیتھالوجی لیبز کا قیام 3مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔نئی پیتھالوجی لیب کا انتظام وانصرام شفاف طریقے کارکے بعد ملکی اور غیر ملکی بہترین پیتھالوجی لیبز کی انتظامیہ کے سپرد کیا جا رہاہے - وزیراعلی نے کہاکہ جاپان کی معروف کمپنی ہٹاچی نجی انتظام وانصرام کے ساتھ ضلعی ہسپتالوں میں سی ٹی سکین ٹیسٹ کی سہولت فراہم کرے گی-24گھنٹے میں کسی بھی وقت سی ٹی سکین کروایا جا سکتا ہی-اب سی ٹی سکین مشین خراب ہوگی نہ ڈاکٹر عملے کی غیرحاضری کا عذر ہوگا -شہبازشریف نے کہاکہ آج جنوبی پنجاب کے نعرے لگانے والوں نے اپنے دور میں کچھ نہیں کیا-ہم نے جنوبی پنجاب کو 42فیصد ترقیاتی بجٹ دیا جس کی مثال ملک کی تاریخ میں نہیں ملتی-