وزیراعلی پنجاب کا بلوچستان میں فائرنگ سے جاںبحق مزدوروں کے لواحقین کے لئے 10لاکھ فی کس مالی امداد کا اعلان

اتوار 6 مئی 2018 18:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے بلوچستان کے علاقے خاران میںفائرنگ کے باعث جاں بحق مزدوروںکے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی محمد شہبازشریف نے کہاکہ پنجاب حکومت خاران میںجاں بحق ہونیوالے مزدوروں کے لواحقین کو 10 , 10 لاکھ روپے امداد دے گی۔اگرچہ یہ مالی امداد کسی قیمتی جانی انسان کا نعم البدل نہیں ہوسکتی -انہوںنے کہاکہ حکومت پنجاب اورصوبہ کے عوام خاران میں جاں بحق مزدوروں کے سو گوار خاندانوںکے غم میں شریک ہیں۔ ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ جاں بحق ہونے والے مزدوروں کا تعلق اوکاڑہ اور دیگر نواحی علاقوں سے ہی-