اچھی نوکری کے لیے مثبت رویہ اوراظہار خیا ل میں مہا رت لازمی ہے ‘حا مد زمان

ہما رے ہا ں نو جو ان نسل میں کچھ نیا کر نے کا جذبہ بہت کم ہے ، انہیں زیادہ فکر ہو تی کہ ہمیں اس نو کری سے کیا مالی فائدہ ملے گا

اتوار 6 مئی 2018 18:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) نامور صنعتکا ر اور اولڈ راوین حا مد زمان نے کہاکہ بڑی اور نامور کمپنیوںمیں انٹرویوز کے لیے شارٹ لسٹ ہو نے والے امیدوارں کے CVsتقریباًً ایک جیسے ہوتے ہیں، لیکن؂نوکری حاصل کرنے لیے اچھے تعلیمی ریکارڈ کے ساتھ مثبت رویہ ،اظہار خیا ل میں مہا رت اور کام کیلئے جذبہ ہونا بہت ضروری ہے ۔

جی سی یو میں منعقدہ اختتامی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے حامد زمان نے کہاکہ وہ ہر سال کئی نو جو ان گریجو یٹس کے نو کری کیلئے انٹر ویو لیتے ہیں اور انہیں بہت افسوس ہو تا کہ ہما رے ہا ں نو جو ان نسل میں کچھ نیا کر نے کا جذبہ بہت کم ہے ، انہیں زیادہ فکر ہو تی کہ ہمیں اس نو کری سے کیا مالی فائدہ ملے گا۔انہو ں نے نو جو ان نسل کو تلقین کی کہ وہ اپنے کام میں مہا رت حا صل کریں دیگرما لی فائدے خو د ہی ان کا پیچھا کریں گے ۔

(جاری ہے)

طالبعلموں کو ملازمت اور انٹر نشپ کے مواقع فراہم کرنے کے لیئے جاب فیئر میں 42سے زائد نامور کمپنیوں نے سٹال لگائے۔اس موقع پر طلباء کے آن کیمپس انٹر ویو بھی کیئے گئے۔جاب فیئر کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیوں کو اپنا نصاب انڈسٹری کی ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مرتب کرنا چاہیئے اور ایسے جاب فیئرز درسگاہوں اور انڈسٹری میں روابط مستحکم کرنے میں کلیدی کردار اد ا کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :