مسلم لیگ(ن) شہر قائد کو بوری بند لاشوں اور لوٹ کھسوٹ کا مرکز بنانے والوں کو سندھ میں خونریزی کی اجازت نہیں دے گی، علی اکبر گجر

اتوار 6 مئی 2018 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ کراچی کے وسائل کو نوچ کھانے والوں کو دوبارہ سندھ کی حکومت پر قابض نہیں ہونے دیں گی․ کراچی کے ہزاروں گھرانوں کے نوجوانوں کو لسانیت کی بھینٹ چڑھانے والوں کی سیاست نے سندھ کا امن بھائی چارہ اور حب الوطنی سب کچھ دائو پر لگا کر اپنے کاروبار، پلازے ،بلڈنگیں اور ناجائز قبضے پکے کئی․ پاکستان کی تاریخ میں کراچی کے شہریوں کو ساتھ جو سلوک کیا گیا اسے دہرانے کے لئے سابقہ اتحادی نئے لبادوں میں پھر میدان میں آ نکلے ہیں جو ماجی کی طرح ایک بار پھر انتخابی عمل کے بعد ایک ساتھ بیٹھ کر سندھ کے وسائل نوچنے اور کراچی کے ہزاروں بے گناہ شہیدوں کے خون کا سودا کرتے نظر آیئں گی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے سندھ کے وسائل پر قابض ماضی کی دو اتحادی جماعتوں کی لفظی گولہ باری کو کراچی کے عوام کے لئے نیا جال قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہری سب سے پہلے تیس سال تک کراچی کو مافیائوں کا گڑھ بنانے والوں سے ان کی کارکردگی کا حساب مانگیں․ شہر کو لسانیت کی آگ میں جھونک کر اپنے چولھے جلانے والوں کے لئے کراچی سمیت سندھ کی سیاست میں کوئی گنجائش نہیں․ سندھ کے عوام کے سامنے میاں محمد نواز شریف کا امن و ترقی کا ایجنڈا ہے تو دوسری طرف لاشوں کو بوریوں میں بند کرنے اور صوبے میں کرپشن کی نئی تاریخ بنانے والوں کے جھوٹے نعرے ہیں․ پاکستان مسلم لیگ(ن) شہر قائد کو بوری بند لاشوں اور لوٹ کھسوٹ کا مرکز بنانے والوں کو سندھ میں خونریزی کی اجازت نہیں دیگی گی․کراچی کے وسائل کو نوچ کر بیرون ملک پلازے کھڑے کرنے والے عوام کو دھوکا دینے کے لئے دوبارہ میدان میں آ نکلے ہیں․ شہر کے قبرستان آباد اور ذاتی بینک بیلنس بڑھانے والوں کو کراچی کے عوام مسترد د کردیں گی․ علی اکبر گجر نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی کوششوں سے کراچی کو لاشوں ، بھتوںکی سیاست کرنے والوںسے نجات ملی مستقبل میں بھی میاں نواز شریف ہی کراچی کے نوجوانوں کو لسانیت کی جنگ کا ایندگھن بننے سے بچا سکتے ہیں․ اہلیان سندھ اپنی آنے والی نسلوں کے تحفظ اور صوبے کی معاشی ترقی کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ساتھ دے کر سندھ کو کرپشن ، لاشوں ، بھتوں اور قبضوں کی سیاست کرنے والوں سے مستقل بنیادوں پر پاک کردیں۔