قادیانیوںکی سالانہ رپورٹ اسلام و پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے‘ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

قادیانیوں کی سالانہ رپورٹ جھوت کا پلندہ ہے،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنمائوں کاردعمل

اتوار 6 مئی 2018 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماؤں مولانا عزیزالرحمن ثانی ، مولانا قاری جمیل الرحمن اختر ،مولانا علیم الدین شاکر،پیرمیاں محمدرضوان نفیس،مولانا عبدالنعیم ،مولانا محبو ب الحسن طاہر،قاری ظہورالحق ،مولانا سید ضیا ء الحسن شاہ ،مولانا سعید وقار ،مولانا قاری عبدالعزیز،مولاناقاری محمداقبال ودگر علماء نے قادیانیوں کی سالانہ رپورٹ کو مکمل طورپر مسترد کرتے ہوئے اسکو من گھڑت ،خلاف واقع اور اسے اسلام اور پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش قرار دیا ہے ،علماء نے اپنے ردعمل میں کہا کہ قادیانیوں کو سیاست سے دور رکھنے کی کوشش کا الزام سراسرغلط اور حقائق کے منافی ہے اور یہ خود قایانیوں کی وجہ سے ہے ۔

رپورٹ میں قادیانیوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے حوالے سے براسال قراردینا یہ بھی خلاف حقیقت ہے۔

(جاری ہے)

علماء نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے حوالے سے قادیانیوں کو انتخابی فہرستوں سے دور نہیں رکھا گیا بلکہ خود قادیانی نہ تو بطور غیرمسلم اپنے ووٹ کا اندارج کراتے ہیں اورنہ ہی قادیانی اپنی متعین کردہ آئینی و قانونی حیثیت کو تسلیم کرتے ہیں ۔

قادیانیوں نے آج تک پاکستان کے آئین کو تسلیم نہیں کیا قادیانی آئین کے باغی ہیںقادیانی اپنے آپ کو غیر مسلم تسلیم نہ کرکے مسلمانوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر وجود میں آیا تھا اور اسکا سرکاری مذہب اسلام ہے اور قرار داد مقاصد اس کے آئین کا حصہ ہے۔ اسلام اور آئین پاکستان نے جو اقلیتوں کو حقوق دیے ہیں وہ پاکستان میں انہیں مکمل طور پر حاصل ہیں لیکن قادیانی آئین پاکستان کو ماننے سے انکاری ہیں ۔

قادیانی آئین کو نہ مان کر کھلم کھلا آئین سے بغاوت کا ارتکاب کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر قادیانیوں کے دونوں گروہ (قادیانی اور لاہوری) کو ان کے کفریہ عقائد کی وجہ سے 1974ء میں غیر مسلم اقلیت قرار دیا تھا لیکن آج قادیانیوں نے پارلیمنٹ کا فیصلہ تسلیم نہیں کیا ۔ قادیانی گروہ مسلسل آئین پاکستان اور پارلیمنٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔