لاہور اور گردو نواح میں بوندا باندی اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا

تعطیل کا روز ہونے کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد نے تفریحی مقامات کا رخ کر لیا

اتوار 6 مئی 2018 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہور اور گردو نواح میں بوندا باندی اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا، تعطیل کا روز ہونے کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد نے تفریحی مقامات کا رخ کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور اور گردو نواح میں صبح سویرے بوندا باندی اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

(جاری ہے)

شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے اپنی فیملیوں کے ہمراہ باہر ناشتہ کیا اور خوب انجوائے کیا ۔علاوہ ازیں تعطیل کا روز ہونے کی وجہ سے فیملیوں کی ایک بڑی تعداد خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے تفریحی مقاما ت پر پہنچ گئے جس سے پارکوں میں انتہائی رش دیکھنے میں آیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی پنجاب، خیبرپختونخواہ، کشمیر اور گلگت میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :