یو اے ای سے آنیوالے دو بھارتی مسافروں کو لاہور سے کراچی روانہ کر دیا گیا

میاں بیوی کو لاہور ائیر پورٹ سے باہر نہ آنے دیا گیا ،پہلی دستیاب فلائٹ سے کراچی بھجوا یا گیا

اتوار 6 مئی 2018 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) امیگریشن حکام نے متحدہ عرب امارات سے آنے والے دو بھارتی مسافروں کو لاہور سے کراچی روانہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی شہر ی پراوین ورما اور ان کی اہلیہ سوینی ورما متحدہ عرب امارات سے نجی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچے تاہم امیگریشن حکام نے دونوں کوائیر پورٹ کی حدود سے باہر جانے سے روکدیا ۔ امیگریشن حکام کے مطابق دونوں کی سفری دستاویزات پر درج تھاکہ انہیں لاہور سے کراچی بھجوا دیا جائے جس بنا ء پر دونوں کو پہلی دستیاب فلائٹ کے ذریعے کراچی روانہ کر دیا گیا ۔