سرینگر‘: بھارتی فوجیوںکیطرف سے آنسو گیس کی شدید شیلنگ کے باعث معمر خاتون دم گھٹنے سے جاں بحق

اتوار مئی 18:40

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے سرینگر کے علاقے قمر واری میںپی پر اور آنسو گیس کی شدید شیلنگ کے باعث ایک معمر خاتون دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئی۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جاں بحق خاتون کے بیٹے پرویز احمد نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ بھارتی فوجیوں نے ہفتے کے روز سرینگر کے علاقے قمر واری میں بھارت مخالف مظاہروں کو منشر کرنے کیلئے Pepperاور آنسو گیس کے گولوں کی شدید شیلنگ کی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود انکی معمر والدہ فاطمہ بیگم کوسانس کی سخت تکلیف شروع ہو گئی اور کچھ دیر بعد وہ دم گھٹنے سے وفات پا گئیں۔

انہوں نے کہا کہ قابض فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی پاوا، پی پر اور آنسو گیس کے سینکڑوں گولے داغے۔